اسلام آباد، پولی کلینک کے ڈاکٹر میں کورونا وائرس کی تصدیق

کورونا: پاکستان میں متاثرین کی تعداد 875 ہو گئی

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے اسپتال پولی کلینک کےڈاکٹر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔

اسپتال کے ترجمان کے مطابق متاثرہ ڈاکٹر کو آئسولیشن وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولی کلینک ہاسٹل کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا ہےکہ پولی کلینک ہاسٹل کے تمام 20 ڈاکٹر قرنطینہ کر دئیے گئے ہیں جبکہ ان کے نمونے این آئی ایچ بھجوا دئیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گلگت کے رہائشی ڈاکٹر اسپتال کے ہاسٹل میں رہائش پذیر ہیں۔


متعلقہ خبریں