کورونا: دنیا کی 26 ہزار 889 انسانی زندگیوں کے چراغ گل

جاپان: پاکستان کو کورونا سے نمٹنے میں مالی تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس نے اب تک دنیا کے 26 ہزار 889 افراد کی زندگیوں کے چراغ گل کردیے ہیں۔

اٹلی: ایک دن میں کورونا سے 919 افراد ہلاک

دستیاب اعداد و شما رکے مطابق دنیا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد پانچ لاکھ 86 ہزار 455 ہو گئی ہے۔

اعداد و شمار کےمطابق مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ایک لاکھ 32 ہزار 428 افراد ایسے ہیں جنہوں نے اپنی قوت ارادی اور مضبوط مدافعتی نظام کی بدولت اس مہلک مرض کو شکست سے دوچار کیا ہے۔ یہ ’فاتحین‘ اب دوبارہ بھرپور زندگیاں گزار رہے ہیں۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اٹلی میں ایک دن میں919 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد کل تعداد 9 ہزار 134 ہوگئی ہے۔

کورونا، ایدھی سردخانے، میت غسل خانے عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان

امریکہ میں مزید 218 افراد نے زندگی کی بازی ہاری ہے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 1513 تک پہنچ گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق اسپین میں مزید 569 ہلاکتوں کے بعد تعداد 4934، جرمنی میں مزید 71 افراد کی اموات کے بعد تعداد 338، چین میں مزید پانچ افراد کے جاں بحق ہونے سے تعداد 3292 ریکارڈ کی جا چکی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں کے سبب فرانس میں مزید 299 ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کے بعد اموات کی کل تعداد 1995 ہوگئی ہے۔

ایران میں مزید 81 افراد نے داعی اجل کو لبیک کہا ہے جس کے بعد کل تعداد 2378 ریکارڈ کی گئی ہے۔ برطانیہ میں مزید 181 اموات ہوئی ہیں جن سے پورے ملک کے اعداد و شمار 759 تک پہنچ گئے ہیں۔

برطانوی وزیراعظم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

ہم نیوز کے مابق سوئٹزرلینڈ میں مزید 39 افراد کی ہلاکت کے بعد تعداد 231، نیدر لینڈ میں مزید 112 کے بعد تعداد 546، آسٹریا میں مزید 9 کے بعد تعداد 58 اور بلجیئم میں مزید 69 کے بعد تعداد 289 تک پہنچ گئی ہے۔


متعلقہ خبریں