چین: کورونا کے ابتدائی مرکز ووہان کا داخلی راستہ کھل گیا

کورونا: ووہان میں لاک ڈاؤن ختم، شہر میں زندگی لوٹ آئی

ووہان: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے ابتدائی مرکز ووہان کو لاک ڈاؤن کے بعد کھول دیا گیا۔ دنیا کورونا وائرس کے نام سے اس وقت آگاہ ہوئی تھی جب اس نے ووہان کے شہریوں کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کیا تھا۔

کورونا: دنیا کی 26 ہزار 889 انسانی زندگیوں کے چراغ گل

چین کے شہر ووہان کے داخلی راستوں کو تقریباً دو ماہ کے لاک ڈاؤن کے بعد کھولا گیا ہے۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق ووہان شہر میں داخل ہونے کےلیے تین لینز کو ٹریفک کی غرض سے کھولا گیا ہے۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق ووہان میں چند کاریں داخل ہوئی ہیں لیکن تاحال کسی بھی گاڑی کو شہر باہر نہیں جانے دیا گیا ہے۔

کورونا، ایدھی سردخانے، میت غسل خانے عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان

اعداد و شما رکے مطابق چھ کروڑ آبادی والے صوبے کو دوبارہ اس وقت کھولا گیا ہے جب وہاں کورونا وائرس کو کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

چین کے شہر ووہان کو لاک ڈاؤن کے بعد ایک ایسے وقت میں کھولا گیا ہے کہ جب دنیا کے بیشتر  ممالک اور ان کے شہر کسی نہ کسی انداز میں لاک ڈاؤن کی سختیاں سہہ رہے ہیں اور شہری تکالیف برداشت کر رہے ہیں۔

یہاں امر بھی یاد رہے کہ جب ابتدا میں ووہان سے کورونا وائرس کی خبریں ذرائع ابلاغ میں آنا شروع ہوئیں تو کئی ممالک میں اس کو سنجیدہ نہیں لیا گیا بلکہ بعض نے تو مذاق کا بھی نشانہ بنایا۔

آج صرف دو ماہ بعد ووہان میں کورونا وائرس کا کوئی نیا کیس منظر عام پرنہیں آیا ہے اور چینی ماہرین پوری دنیا کو مہلک مرض سے نمٹنے کا طریقہ بتا رہے ہیں اور ان کی رہنمائی کررہے ہیں۔

اٹلی: ایک دن میں کورونا سے 919 افراد ہلاک

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق ایسے ممالک بھی سامنے آچکے ہیں جہاں کورونا وائرس نے بہت زیادہ تباہی مچائی ہے اور وہاں متاثرین کی تعداد چین سے زیادہ ہوگئی ہے۔


متعلقہ خبریں