امریکہ: دو ہزار 20 ارب ڈالرز کا کورونا پیکج منظور

امریکہ: دو ہزار 20 ارب ڈالرز کا کورونا پیکج منظور

واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان نے دو ہزار20 ارب ڈالرز کے کورونا پیکج کی منظوری دے دی ہے۔

امریکہ: ایک ہفتے میں30 لاکھ سے زائد لوگ بےروزگار

ہم نیوز نے عالمی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان نے 2.2 ٹریلین ڈالرز کے کورونا پیکج کی جو منظوری دی ہے وہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا معاشی پیکج ہے۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق منظور کیے جانے والے معاشی پیکج سے انفرادی اورکمپنیزکی سطح پرریلیف دیاجائےگا۔

امریکی ایوان نمائندگان سے منظور کیا جانے والا معاشی پیکج سینٹ میں بدھ کی شام ہی منظور کرلیا گیا تھا۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق 2020 ارب ڈالرزمیں سے 500 ارب ڈالرزمتاثرہ صنعتوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

کورونا وائرس، امریکہ میں مارشل لا لگایا جا سکتا ہے، برطانوی میڈیا کا دعویٰ

اعداد و شمار کے مطابق 290 ارب ڈالرز کی رقم لاکھوں خاندانوں میں تقسیم کی جائے گی۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق تین ہزار امریکی ڈالرز فی خاندان رقم فراہم کی جائے گی۔ متاثرین کی تعداد لاکھوں میں بتائی جاتی ہے۔

پاکستان کی وفاقی حکومت نے بھی متاثرہ خاندانوں کی امداد کے لیے فی کس تین ہزار روپے امدادی رقم دینے کی منظوری دی ہے۔

کورونا سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں امریکہ پہلے نمبر پر

حکومت سندھ نے متاثرین کے لیے چھ ہزار روپے اور کے پی کی حکومت نے پانچ ہزار روہے فی کس مختص کیے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں