پاکستان میں کورونا سے11 اموات، 1،428متاثر


اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1،428 ہوگئی ہے جب کہ25 مریض صحت یاب ہوئے اور 11 جاں بحق ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے سندھ میں ایک، پنجاب پانچ، خیبرپختونخوا تین، بلوچستان ایک اور گلگت بلتستان میں بھی ایک مریض ہلاک ہوا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے 39، سندھ 469، پنجاب490، خیبرپختونخوا188، بلوچستان133، گلگت107 اور آزادجموں کشمیر میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا سے نمٹنے کیلئے چین نے پاکستان میں طبی ماہرین بھیجنے کا اعلان کیا ہے اور ڈاکٹوں کی ایک ٹیم پاکستان پہنچ جائے گی۔ چین ے طبی سامان اور آلات کے دو جہاز پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ چین آئسولیشن کیلئے ایک عارضی اسپتال بنانے میں بھی پاکستان کی مدد کرے گا۔

چیئرمین این ڈی ایم  اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں قرنطینہ کیلئے ایک ہزار سات سو پچانوے ہوٹلز بک کر لیے ہیں۔

سندھ میں لاک ڈاؤن کے دوران راشن کی تقسیم کے لیے اٹھاون کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ مستحق افراد اور یومیہ اجرت کمانے والوں کو راشن فراہم کیا جائے گا۔

بلوچستان حکومت نے بھی مزدوروں اور محنت کشوں کو ماہانہ سترہ ہزار پانچ سو روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے مزدوروں کے اعداد و شمار جمع کرنے کی ہدایت کر دی۔ کوئٹہ کے علاقے مری آباد اور ہزارہ ٹاؤن کو سیل کردیا گیا.

 


متعلقہ خبریں