کورونا وائرس، یو اے ای میں حفاظتی انتظامات کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے کا اعلان

یو اے ای: پاکستانیوں سمیت دیگر ممالک کے مسافروں پر نئی پابندیاں عائد

فائل فوٹو


ابوظہبی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے کورونا وائرس کے حفاظتی انتظامات کی خلاف ورزی کرنے پر 22 لاکھ روپے تک جرمانہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یو اے ای کے اٹارنی جنرل نے جرمانہ سے متعلق احکامات جاری کر دیئے۔ نئے احکامات کے مطابق غیر ضروری طور پر گھر سے نکلنے والوں پر 90 ہزار روپے جرمانہ ہو گا۔

کورونا سے بچاؤ کے لیے ماسک نہ پہننے اور مناسب فاصلہ نہ رکھنے والے افراد پر بھی 45 ہزار روپے تک کا جرمانہ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں بحران کے خاتمے کے لیے تمام اختیارات استعمال کریں گے، امریکی صدر

یو اے ای میں لوگوں کو گھروں سے باہر نکلنے پر اکسانے والے ایشیائی نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔ نوجوان نےکورونا سے متعلق حکومتی پابندیوں کی خلاف ورزی کے لیے لوگوں کو اکسایا تھا جبکہ نوجوان نے لوگوں کو اکسانے کے لیے وڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہزار سے بڑھ گئی ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد تقریباً 6 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔ کورنا وائرس سے سب زیادہ اموات اٹلی میں ہو چکی ہیں جن کی تعداد 9 ہزار سے تجاوز کر گئیں۔


متعلقہ خبریں