وزیراعظم عمران خان کو کورونا وائرس کی خبرجھوٹی

وزیراعظم عمران خان کو کورونا وائرس کی جھوٹی خبر

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے سینیٹر فیصل جاوید نے وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تردید کردی ہے۔

خیال رہے برطانوی نیوز چینل نے بورس جانسن کو کورونا وائرس کی خبر چلانے کی بجائے غلطی سے وزیراعظم عمران خان کے متعلق خبر چلائی تھی۔

ویب چینل کے ٹکر میں دعوی کیا گیا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

برطانوی چینل پر خبر اس وقت چلائی گئی جب بورس جانس میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

سینیٹر فیصل جاوید نےٹویٹ کیا کہ وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس سے متاثر نہیں ، خبر جھوٹی ہے، جھوٹی خبریں پھیلانے سے گریز کیا جائے، اللہ تعالیٰ سب کو سلامت رکھے۔

خیال رہے کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کوویڈ 19 کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بورس جانسن میں کورونا وائرس کی معمولی علامات بھی ظاہر ہوئیں ہیں جس کے بعد انہوں نے خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں