ملک بھر میں آج موسم خشک رہے گا

فائل فوٹو


اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر کے بعض مقامات پر گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روز آزاد کشمیر کے علاقے وادی لیپہ میں شدید برفباری ریکارڈ کی گئی جس کے باعث شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا جبکہ وادی لیپہ کا مظفر آباد سے زمین رابطہ منقطع ہو گیا۔

وادی لیپہ میں شدید برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے موجی شیر گلی روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخوا میں وقفے وفقے سے گرچ چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرچ چمک کے ساتھ بارش اور برفباری بھی ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں  اسلام آباد، پولی کلینک کے ڈاکٹر میں کورونا وائرس کی تصدیق

جمعہ کو کوٹلی میں 154 ملی میٹر، راولا کوٹ میں 110 ملی میٹر، مظفر آباد میں 66 ملی میٹر، گڑھی دوپٹہ میں 54 ملی میٹر، اسلام آباد میں 77 ملی میٹر، راولپنڈی میں 58 ملی میٹر، سیالکوٹ میں 54 ملی میٹر، بالاکوٹ میں 60 ملی میٹر، کاکول میں 51 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اتوار کو ملک بھر میں موسم خشک اور جزوی ابر آلود رہے گا۔


متعلقہ خبریں