اٹلی اور فرانس جیسے حالات سے بچنے کیلئے گورنر پنجاب کی عوام سے اپیل

پاکستان کیلئے مشکل وقت ہے، دو سال کیلئے قرضوں اور سود کی ادائیگی مؤخر کی جائے، چودھری سرور

فوٹو: فائل


لاہور: گورنر پنجاب چودھری سرور نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اٹلی اور فرانس جیسے حالات سے بچنے کے لیے عوام گھروں میں رہیں۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام کورونا خطرات کو سنجیدہ لیں حفاظتی تدابیر پر عمل کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن گلے شکوے چھوڑ کر کورونا کے خلاف جنگ میں حکومت کا ساتھ دیں۔

چودھری سرور نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے قوم کو ایک ہونا ہوگا ،ہر فرد ذمہ داری پورے کرے۔

یہ بھی پڑھیں: کوروناوائرس، فواد چوہدری کی پاکستانی یونیورسٹیوں کے کردار پر تنقید

انہوں نے کہا کہ کورونا بحران سے متاثر غریب خاندانوں کو مفت راشن کی فراہمی یقینی بنائیں گے، ریاست بے سہارا لوگوں کے تحفظ کی ذمہ داری ہر صورت پوری کرے گی۔

چودھری سرور نے کہا کہ کورونا بحران سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے مخیر حضرات کو آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم  عوام دوست وژن کے تحت پالیساں بنا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد بارہ سو چھیانوے ہوگئی ہے جب کہ تئیس مریض صحت یاب ہوئے اور 10 افراد جاں بحق ہوئے۔

کورونا وائرس سے سندھ میں ایک، پنجاب چار، خیبرپختونخوا تین، بلوچستان ایک اور گلگت بلتستان میں بھی ایک مریض ہلاک ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس، یو اے ای میں حفاظتی انتظامات کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے کا اعلان

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے27، سندھ440، پنجاب425، خیبرپختونخوا180، بلوچستان131، گلگت91 اور آزادجموں کشمیر میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا سے نمٹنے کیلئے چین نے پاکستان میں طبی ماہرین بھیجنے کا اعلان کیا ہے اور ڈاکٹوں کی ایک ٹیم پاکستان پہنچ جائے گی۔ چین ے طبی سامان اور آلات کے دو جہاز پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ چین آئسولیشن کیلئے ایک عارضی اسپتال بنانے میں بھی پاکستان کی مدد کرے گا۔

چیئرمین این ڈی ایم  اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں قرنطینہ کیلئے ایک ہزار سات سو پچانوے ہوٹلز بک کر لیے ہیں۔


متعلقہ خبریں