ملک نازک صورتحال سے گزر رہا ہے، خورشید شاہ

پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کا حکومت کو مشورہ

فوٹو: فائل


سکھر: پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ملک نازک صورتحال سے گزر رہا ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہم پر رحم فرمائے اور وائرس سے سب کو محفوظ رکھے. ڈاکٹرز اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال خراب ہے تاہم حزب اختلاف ان حالات میں اپنا کر دار ادا کر رہی ہے اور حزب اختلاف کی آل پارٹیز کانفرنس عوام کی ترجمانی ہے۔

سید خورشید شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو کانفرنس کے دوران اُٹھ کر نہیں جانا چاہیے تھا لیکن وزیراعظم کانفرنس سے اٹھ کر چلے گئے جو انتہائی افسوسناک اقدام ہے۔

یہ بھی پڑھیں کورونا ٹیسٹنگ کٹس وافر تعداد میں موجود ہیں، فیاض الحسن چوہان

انہوں نے کہا کہ حالات اچھے نہیں ہیں ہم سب کو مل کر سوچنا چاہیے۔


متعلقہ خبریں