حکومت پنجاب کا لاک ڈاؤن سے متاثرہ مزدوروں کے لیے خصوصی پیکج کا فیصلہ

کورونا: وزیراعلیٰ پنجاب صحتیاب نہیں ہو سکے، رپورٹ پھر مثبت آگئی

فائل فوٹو


لاہور: حکومت پنجاب نے لاک ڈاؤن سے متاثرہ دیہاڑی دار اور مزدور طبقے کے لیے خصوصی پیکح دینے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت بند کمرے کے بجائے لان میں اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب فنانشل پیکج کے حوالے سے سفارشات اور تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دیہاڑی دار اور مزدور طبقے کے لیے پیکج کا طریقہ کار طے کرنے کی ہدایت کی۔ لاک ڈاؤن سے متاثرہ دیہاڑی دار اور مزدور طبقے کو ایزی پیسہ کے ذریعے مالی ریلیف دیا جائے گا۔

ریلیف پیکج کے لیے اضلاع کی سطح پر ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ خصوصی کمیٹیوں میں عوامی نمائندے اور دیگر مکاتب فکر کو نمائندگی دی جائے گی۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہونے والے سرکاری ملازمین کو خصوصی پیکج دیا جائے گا جبکہ نادار طبقے کو مشکل کی گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں کورونا ٹیسٹنگ کٹس وافر تعداد میں موجود ہیں، فیاض الحسن چوہان

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نادار طبقے کی ضروریات کا خیال رکھے گی اور وزیر اعظم ریلیف پیکج کے تحت بھی محنت کشوں کو مالی مراعات دی جائیں گی۔


متعلقہ خبریں