کورونا ساری دنیا کا مشترکہ دشمن ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ 


نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ساری دنیا کا مشترکہ دشمن ہے۔

سماجی رابطوں ایپلیکیشن(ایپ) ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کورونا وائرس سے متعلق  غلط معلومات پھیلانا بھی باعث تشویش ہے۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ وائرس سے نمٹنے کے لیے فوری طور پر ہمیں سائنس اور حقائق کی تہہ تک پہنچنا ہوگا۔

انتونیو گوتریس نے تحریر کیا کہ دنیا بھر کے ممالک کو کورونا سے لڑنے کے لیے ایک  ہونا ہوگا۔

خیال رہے کہ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی زندگیوں کو بچانے کے لیے ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کی گل نسا اقوام متحدہ کے امن مشن کیلئے منتخب

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ انسانیت کو بچانے کی ضرورت اس سے پہلے کبھی پیش نہیں آئی تھی اس لیے عالمی سطح پر جنگ زدہ ممالک کو  جنگ بندی کی درخواست کی  تھی۔

انتونیو گوتریس نے کہا ہے کورونا وائرس پوری انسانیت کے لیے خطرہ ہے اور انسانیت کو بچانے کے لیے ہم سب کو اس وائرس کے خلاف لڑنا ہوگا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دنیا سے جنگ بندی کی اپیل کی تھی۔


متعلقہ خبریں