اقوام متحدہ کے 86 اراکین میں کورونا وائرس کی تشخیص


نیو یارک: اقوام متحدہ کے 86 اراکین میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی۔

ترجمان اقوام متحدہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا اقوام متحدہ کے زیادہ تر اراکین کا تعلق یورپ سے ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹر میں آئندہ ماہ ہونے والی جوہری ہتھیاروں سے متعلق کانفرنس ملتوی کر دی گئی۔ کانفرنس 27 اپریل اور 22 مئی کو ہونا تھی۔

چوہری ہتھیاروں سے متعلق کانفرنس ملتوی کرنے کا فیصلہ 191 ارکان کے فیصلے کے بعد کیا گیا۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 27 ہزار سے بڑھ گئیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں کورونا ساری دنیا کا مشترکہ دشمن ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ 

امریکہ میں کورونا کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں جہاں 1,701 ہوگئی ہے جب کہ104,205 متاثر ہیں۔


متعلقہ خبریں