حساس معاملات میں مبالغہ آرائی سے  گریز کریں، معاون خصوصی اطلاعات

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حساس معاملات میں مبالغہ آرائی سے گریز کریں۔

ویڈیو کانفرنس میں گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں اور آہستہ آہستہ ان اقدامات میں بہتری آ رہی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نیشنل کوآرڈینشن کمیٹی کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کا جائزہ لیتی ہے، کمیٹی کورونا سے بچاؤ کے اقدامات سے متعلق حکمت عملی پر بھی غور کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپتالوں سمیت دیگر عملے کو این ڈی  ایم اے آلات فراہم   کررہی ہے اور نیشنل کوآرڈینشن کمیٹی تمام خامیوں کو دور کرنے کی کوشش  کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت ہر وقت عوام کے لیے سوچتی ہے، فردوس عاشق

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ صحافی  کورونا سے متاثر ہوئے ہیں، تینوں متاثرہ صحافیوں کا تعلق پنجاب سے ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ صحافیوں کا تحفظ  بھی حکومت کی اولین ترجیح ہے، این ڈی ایم  اے کی طرف سے صحافیوں کو کٹس فراہم کی جائیں گی، ریلیف پروگرام میں میڈیا کو حصہ دار بنانے کے لیے غور کررہے ہیں۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کورونا کے درپیش چیلنجز کا وقتاً فوقتاً جائزہ لینا ضروری ہے، انسداد کورونا کےفیصلوں کے اطلاق کاجائزہ بھی بہت ضروری ہے۔


متعلقہ خبریں