کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی تشکیل  کے لیے کام شروع

ٹائیگر فورس کہاں ہے؟

فائل فوٹو


اسلام آباد: کورونا وائرس کیخلاف ٹائیگر فورس میں رضاکاروں کی رجسٹریشن سٹیزن پورٹل کے ذریعے31 مارچ کو شروع کی جائے گی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی امورنوجوان عثمان ڈار کو ٹائیگر فورس کے متعلق اہم ذمہ داریاں مل گئی ہیں اور انہوں نے کام شروع کر دیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ڈیجیٹل فارم تیار کرلیا گیا ہے جو 31 مارچ کو سٹیزن پورٹل پر اپ لوڈ کردیا جائے گا۔ فارم میں نام ،پتہ، عمر، موبائل نمبر یونین کونسل و ضلع کی تفصیلات شامل ہوں گی۔

ٹائیگرز فورس کے لیے رضاکار وں کی رجسٹریشن 10 اپریل تک مکمل ہوجائے گی اور اس فورس کی تشکیل ہر یونین کونسل میں کی جائے گی۔

ٹائیگرز فورس میں 18 سال سے زائد عمر کے نوجوان بلاتفریق رجسٹریشن کرا سکیں گے اور کسی بھی سیاسی جماعتوں کے نوجوان اس میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔

مذکورہ فورس تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے ماتحت کام کرے گی۔ ملک بھر کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ ڈیٹا شیئر کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں