ترکی نے شہریوں پر سفری پابندیاں سخت کر دیں

کورونا وائرس، ترکی میں پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ

استنبول: کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلاؤ کے پیش نظر ترکی نے اپنے شہریوں پر سفری پابندیاں سخت کر دی ہیں۔

ملک بھر میں تمام ٹرینیں اور انٹر سٹی پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔

ترکی حکومت کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ تمام شہری اپنے اپنے شہر میں ہی رہیں۔

اس فیصلے کا مقصد کورونا کے بےقابو ہوتے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: دنیا میں6 لاکھ سے زائد افراد متاثر

ترکی میں اب تک کورونا سے 92 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے دنیا میں 27,417 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور600,901 متاثر ہوئے۔

چوبیس گھنٹے میں ستانوے ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں اور مجموعی طور پر ایک لاکھ تینتیس ہزار سے زائد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ میں کورونا کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں جہاں 1,701 ہوگئی ہے جب کہ104,205 متاثر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ساری دنیا کا مشترکہ دشمن ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ 

اٹلی میں چوبیس گھنٹے میں نو سو انیس افراد چل بسے اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد نو ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ چھیاسی ہزار سے زائد مریض ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں میں اٹلی کا دوسرا نمبر ہے۔

چین میں کورونا وائرس کے 81,394 مریض رہ گئے ہیں جب کہ3295 متاثر ہیں۔

کورونا کے پہلے مرکز ووہان کے داخلی راستوں کو2ماہ بعد کھول دیا گیا ہے۔ چین میں مریض تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور اب تک پچھتر ہزار کے قریب مریضوں نے بیماری سے نجات پالی ہے۔


متعلقہ خبریں