لاک ڈاوْن: سندھ ہائی کورٹ کا اپیل دائرکرنے کی پالیسی میں نرمی کا اعلان


کراچی: کورونا وائرس لاک ڈاوْن کے سبب سندھ ہائی کورٹ نے فیصلوں کے خلاف اپیل دائرکرنے کی پالیسی میں نرمی کا اعلان کردیا ہے۔

رجسٹرارسندھ ہائی کورٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  لاک ڈاوْن کے باعث سائلین کو عدالت سے رجوع کرنے میں مشکلات ہیں۔ لاک ڈاوْن کے باعث اپیل دائر کرنے کی مدت میں نرمی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس، اسلام آباد ہائی کورٹ نے اہم فیصلہ کر لیا

نوٹیفکیشن کے مطابق 14 اپریل تک اپیل دائرکرنے کی مدت کوشمار نہیں کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن کا اطلاق ضابطہ فوجداری، دیوانی مقدمات اورآئینی درخواستوں پرہوگا۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نوٹیفکیشن کا اطلاق پرسنل، سیٹ ہائی کورٹ اوردیگر بینچز پر بھی ہوگا۔ سیشن و خصوصی عدالتوں کے لیے بھی نوٹیفکیشن کا اطلاق کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں