ایران میں کورونا وائرس کے علاج کیلئے میتھانول پینے سے ہلاکتیں

فائل فوٹو


تہران: ایران میں میتھانول پینے سے تین سو افراد ہلاک جب کہ ایک ہزار بیمار ہو گئے ہیں۔

مقامی خبررساں ادارے کے مطابق ان افراد نے میتھانول کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی دوا سمجھ کر پیا۔

کورونا وائرس سے بچاؤ کے جعلی ٹوٹکے ایرانی سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں، انہی ٹوٹکوں میں میتھانول کو کورونا وائرس کا علاج بتایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ساری دنیا کا مشترکہ دشمن ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ 

اسلامی ریاست ہونے کی وجہ سے ایران میں شراب حرام ہے مگر کچھ لوگوں نے صنعتی استعمال والی الکوحل عوام میں تقسیم کر دی جس کے باعث یہ واقعہ پیش آیا۔

ایران کی وزارت صحت میں تعینات معاون خصوصی ڈاکٹر حسین حسنین کا کہنا ہے کہ دوسرے ممالک کو صرف کورونا کے متاثرین کا علاج کرنا ہے مگر ہم نے میتھانول اور کورونا دونوں کے متاثرین کا علاج کرنا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ معاملہ مزید سنگین بھی ہو سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں