پشاور، 2 نرسزمیں کورونا وائرس کی تصدیق


پشاور: صوبائی دارالحکومت پشاور میں 2 نرسز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، جبکہ  7 نرسز کو مشتبہ قرار دیکر قرنطینہ بھیج دیا گیا۔

نئے کیسز سامنے آنے کے بعد خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے کیسز تعداد 182 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے11 اموات، 1408متاثر

جنرل سیکریٹری ینگ نرسزایسوسی ایشن کے مطابق بیشترنرسز نجی اسپتال کی ہیں۔

ینگ نرسز ایسوسی سی ایشن نے دعویٰ کیا ہے کہ اسپتال انتظامیہ نے کورونا وائرس کا شکار نرسزسےاستعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ینگ نرسز ایسوسی ایشن خیبر پختونخواہ نے صوبائی حکومت سے تمام نرسزکو حفاظتی کٹس مہیا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں