موجودہ حالات میں غیر معمولی اقدامات کرنا ہوں گے، شہبازشریف

کورونا: اپوزیشن رہنماؤں کا اجلاس اور ٹیلی فونک رابطے

فوٹو: فائل


لاہور: پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ غیرمعمولی حالات میں غیرمعمولی اقدامات کرنا ہوں گے۔

اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں ہم سب کو ایک بڑے بھائی کا کردار  ادا کرنا ہوگا۔ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد تشویشناک ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ اگر صورتحال کونہ سنبھالا گیا تو خدانخواستہ ناقابل تلافی نقصان کا خطرہ ہے۔ ڈاکٹرز اورطبی ماہرین رہنمائی کریں کہ لاک ڈاوَن کتنا ضروری ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے11 اموات، 1،438متاثر

لیگی رہنما نے کہا کہ ‎یہ جنگ ہم متحد ہوکرہی لڑسکتے ہیں اورجیت بھی سکتے ہیں۔ اس وقت تقسیم کی نہیں قوم کو متحد کرنے کی ضرورت ہے۔

شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرزاورطبی ماہرین نے قوم  کی جان بچانےکا فرض اداکرناہے۔ اس وقت علاج، احتیاط  او ردیکھ بھال پر بیک وقت کام کرناہے۔


متعلقہ خبریں