ماسک مہنگے دام بیچنے پر سوئس خاتون گرفتار


سوئزرلینڈ میں ایک خاتون کو فیس ماسک مہنگے دام فروخت کرنے پر گرفتار کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوئس حکام کے مطابق کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ملک میں ماسک کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔ فیس ماسک کی ڈیمانڈ میں اضافے کا فائدہ اٹھاتے ہو ئے زیورخ کے علاقے باخ میں اکیس سالہ خاتون پچاس سینٹ کا ماسک دس یورو میں فروخت کرنے لگی، جس پر حکام نے اسے گرفتار کرلیا۔

مزید پڑھیں: ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی، گھر سے 45 ہزار فیس ماسک برآمد

سوئس حکام کا کہنا ہے ملک میں سرجیکل ماسک کی قلت کی وجہ سے مزکورہ خاتون فیس ماسک انٹرنیٹ پر مہنگے دام فروخت کررہی تھی۔

سوئس حکام کے مطابق گرفتار خاتون کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ مہلک موزی مرض کورونا سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ کورونا وائرس کے پھیلاو کے سبب دنیا بھر میں فیس ماسک کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں