کورونا، پاکستان کا مشرقی اور مغربی سرحد مزید دو ہفتوں تک بند رکھنے کا اعلان


اسلام آباد: کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان نے مشرقی اور مغربی سرحد مزید دو ہفتے کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور چیئرمین این ڈی ایم اے کے ہمراہ کورونا وائرس کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے معاون خصوصی برائے نیشنل سیکیورٹی معید یوسف نے کہا کہ  مشرقی اورمغربی سرحد آج سے مزید دوہفتوں کیلئے بند رہےگی۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان، ایران اور بھارت کے ساتھ سرحد بند رہے گی۔ کرتارپورسرحد بھی دو ہفتوں کیلئےبند رہے گی۔ ا کل سے 4 اپریل تک بیرون ملک جانے والی پروازوں پر بھی پابندی ہوگی۔

معاون خصوصی معید یوسف نے کہ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو یہاں لانےکیلئے انتظامات کیے تھے۔ تھائی لینڈمیں پھنسے پاکستانی آج رات خصوصی پرواز سے وطن پہنچ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ملک اپنے مسافروں کو خصوصی پرواز کے ذریعے لے جانا چاہیے تو اجازت ہوگی۔ گلگت اور اسکردو کے علاوہ ڈومیسٹک فلائٹس بھی معطل ہیں۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ چین سے 8 ڈاکٹرزکی ٹیم اسلام آبادپہنچ گئی ہے۔ ووہان سے آنے والی پرواز میں 15 وینٹی لیٹرز ہوں گے۔ این ڈی ایم اے نے 679 وینٹی لیٹرز کا آرڈردیا ہے۔مختلف ممالک سےوینٹی لیٹرزجلدپہنچ جائیں گے۔

معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ  پاکستان میں کورونا کے کنفرم کیسزکی تعداد1408ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 173 مریضوں کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان میں 25 مریض صحت یاب ہوچکےہیں۔پاکستان میں لوگ وبا کے پھیلنے کے باعث تشویش کا شکار ہیں۔

انہوں نے  کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مشتبہ کیسز 12 ہزار218 سے زائد ہیں۔  دنیا بھر میں کورونا کے 6 لاکھ سے زائد مریض ہیں۔ دنیا بھرمیں ایک لاکھ 33 ہزار سے زائد افراد صحتیاب جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: پشاور، 2 نرسزمیں کورونا وائرس کی تصدیق

معاون خصوصی ظفرمرزا نے کہا کہ پنجاب میں490، بلوچستان 133، اسلام آباد 39، گلگت بلتستان 107 اورآزاد کشمیر میں کورونا کے 2 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے  باعث 11 لوگ جاں بحق ہوچکے ہیں۔ 7 ہزار180 لوگ مختلف قرنطینہ سنٹرز میں موجود ہیں۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے 25مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں ہر شخص کا پی سی آر کرنا مناسب نہیں۔کورونا کی تشخیص کیلئے دنیا بھرمیں پی سی آرٹیسٹ کو سب سےمعیاری سمجھا جاتاہے۔

ڈاکٹرظفرمرزا نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ملک میں 14 لیبارٹریز پی سی آرٹیسٹ کی سہولت فراہم کررہی ہیں۔ پی سی آر ٹیسٹ کےلیے درجہ بندی کردی گئی ہے۔ ہدایات دے چکے ہیں کہ کن لوگوں کا کورونا ٹیسٹ کرنا چاہیے۔

 

چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہآج ایک اور جہاز رات کو پہنچے گا، جس میں 15 وینٹی لیٹرز اور دیگر سامان ہے۔آج دوسرے جہاز میں اسلام آباد ادویات پہنچی ہیں۔ کارگو جہاز میں 30 ہزارٹیسٹنگ کٹس کراچی پہنچ چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ اتوار تک فرنٹ لائن پر موجود اسٹاف تک تمام طبی حفاظتی سامان پہنچا دیا جائیگا۔ خیبر پختونخواہ  کے لیے ایک لیبارٹری بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں کام کرنا شروع کردیں گے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ 679وینٹی لیٹرز کا آرڈر دے دیا گیا ہے۔15 ٹن کے سامان میں انفراریڈ واک تھرو گیٹس، وینٹی لیٹر زشامل ہوں گے۔ کراچی میں 3 انسٹی ٹیوشن کو ٹیسٹنگ کٹس اور مشینیں دے رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں