کراچی میں کورونا کے مزید 12 کیسز سامنے آگئے

پاکستان میں1ہزار سے زائد نئے کیسز اور18 اموات رپورٹ

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت ہونے والے کوروناٹاسک فورس اجلاس کو بتایا گیا کہ کراچی میں کورونا وائرس کے مزید 12 کیسز سامنے آئے ہیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ سندھ میں اب تک 469 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سکھر میں 265، کراچی 189، لاڑکانہ اورحیدرآباد میں 7 ،7  اور دادو میں کورونا کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔ گزشتہ 3 روز میں 41 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: لاک ڈاوْن: سندھ ہائی کورٹ کا اپیل دائرکرنے کی پالیسی میں نرمی کا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ  کےعوام کورونا کے خلاف جنگ میں ساتھ ہیں۔ لاک ڈاؤن کے دوران عوام کے تعاون کی ضرورت ہے۔

 


متعلقہ خبریں