ماہرہ خان کا والد کی سالگرہ پر محبت و احترام بھرا پیغام

پاکستان کو خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے والد کی سالگرہ پر انہیں محبت و احترام بھرا پیغام بھیجا ہے۔

اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں ماہرہ خان نے اپنے والد سے پیار کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کا تہہ دل سے شکریہ کہ آپ نے مجھے اور بھائی حسان کو فطرت اور سمندر سے روشناس کرایا۔

مزید پڑھیں: ماہرہ خان نے اپنے ہمسفر کا راز کھول دیا

ماہرہ خان نے اپنے والد سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ آپ کا شکریہ کہ آپ نے ہمیں مشہور امریکی گلوکار اور میوزک پلیئر باب مارلے, باب ڈیلین اور مشہور پاکستانی صوفیانہ گلوکارہ عابدہ پروین سے روشناس کرایا۔

ماہرہ خان نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں میرے ابو سمیت دنیا میں دوسروں کے ابو اور امی سلامت رہیں۔ آمین

 

 

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز