کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 33 ہزار سے تجاوز کر گئی

کورونا اسکیموں میں دھوکہ، سینکروں افراد گرفتار

اسلام آباد: دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 33 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

ورلڈومیٹر کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 لاکھ 11 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات اٹلی میں ہو چکی ہیں اٹلی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 7 سو سے زائد اموات ہوئیں جس کے بعد اٹلی میں اموات کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئیں جبکہ امریکہ میں 24 گھنٹے کے دوران 171 سے زائد اموات ہوئیں امریکہ میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2391 تک پہنچ گئی۔ امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 35 ہزار سے بڑھ گئیں۔

اسپین میں بھی کورونا وائرس کی حملے میں شدت برقرار ہے اور گزشتہ روز 624 افراد موت کا شکار ہوئے جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 606 سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 78 ہزار کی حد سے بڑھ گئی۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان میں کورونا سے 12 افراد ہلاک، 1500 کے قریب متاثر

جرمنی میں اموات کی تعداد 482 ہو گئی جبکہ انتہائی سیریس افراد کی تعداد 19 سو سے تجاوز کر گئی۔ چین میں ہلاک افراد کی تعداد 3 ہزار 300 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 81 ہزار 439 ہے۔


متعلقہ خبریں