سعودی عرب نے بیلسٹک میزائلوں کا حملہ ناکام بنا دیا

سعودی عرب نے بیلسٹک میزائلوں کا حملہ ناکام بنا دیا

فائل فوٹو


ریاض: سعودی عرب میں بیلسٹک میزائلوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ ہدف پر پہنچنے سے قبل ہی بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کر دیا گیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق یمن سے حوثی باغیوں کی جانب سے2 بیلسٹک میزائل ریاض کی جانب داغے گئے تھے تاہم سعودی ائرڈیفنس نے دونوں میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی شہر ریاض دھماکوں کی آوازوں سے لرز اٹھا تھا۔

واضح رہے کہ ہفتے کی صبح یمن میں عرب اتحادی فورسز نے یمن کے مغربی علاقے میں حوثی باغیوں کا ڈرون گرایا تھا۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران حوثی باغیوں کی جانب سے بھیجا جانے والا یہ چوتھا ڈرون تھا جسے مار گرایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں سعودی عرب پر حملوں کی ذمہ داری حوثی باغیوں نے کیوں قبول کی تھی؟

یمن میں حوثی باغیوں کی جانب سے مسلسل حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ ہفتے بھی سعودی عرب کے دو سرحدی شہر ابھا اور خمیس مشبط پر ڈرونز کے ذریعے حملہ کیا گیا تھا جسے سعودی عرب کی فضائی حدود میں داخل ہونے سے قبل ہی تباہ کر دیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں