کورونا سے نمٹنے اور غریب طبقے کو ریلیف دینے کے لئے پیٹ کاٹ کر وسائل دیں گے، عثمان بزدار

کورونا: وزیراعلیٰ پنجاب صحتیاب نہیں ہو سکے، رپورٹ پھر مثبت آگئی

فائل فوٹو


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت کے معاشی پیکیج سے مزدور طبقے کو حقیقی ریلیف ملے گا، کورونا سے نمٹنے اور غریب طبقے کو ریلیف دینے کے لئے پیٹ کاٹ کر وسائل دیں گے۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: عوام کو گھروں تک محدود رکھنے کیلئے ہر اقدام اٹھایا جائے گا، گورنر پنجاب

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبانے دیہاڑی دار طبقے کو بری طرح متاثر کیا ہے، تحریک انصاف حکومت نے ہمیشہ عام آدمی اورغریب طبقے کی فلاح وبہبود کو ترجیح دی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا کے باعث حالات میں مزدور طبقے کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے، تحریک انصاف کی حکومت قومی ذمہ داری اپنا فرض سمجھ کر ادا کرے گی۔


متعلقہ خبریں