کورونا وائرس، پنجاب حکومت نے کانٹیکٹ ٹریسنگ سسٹم متعارف کرا دیا

کورونا وائرس، برطانیہ کا بھارت کو ریڈ لسٹ سےنکالنے کا اعلان

لاہور: حکومت پنجاب نے کورونا مریضوں کے لوگوں سے میل ملاپ سے متعلق جاننے کے لیے کانٹیکٹ ٹریسنگ سسٹم متعارف کرا دیا۔

چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کی سربراہی میں جائزہ اجلاس ہوا جس میں انتظامی امور، طبی سہولیات کی فراہمی اور سپلائی چین کا جائزہ لیا گیا۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے ہدایات جاری کیں کہ کورونا وائرس کے سلسلے میں عوام میں اعتماد کو بڑھایا جائے کیونکہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ عوام کے تعاون کے بغیر نہیں جیتی جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ مشتبہ مریض کی نشاندہی پر صرف انتظامیہ اور محکمہ صحت کا عملہ رابطے میں رہے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کانٹیکٹ ٹریسنگ سسٹم کےذریعے پی آئی ٹی بی کےعلاوہ محکمہ تعلیم کےعملے کی خدمات حاصل کی جائیں گی جبکہ پلانٹس کے لیے نقل و حرکت کے دوران انتظامیہ سہولت فراہم کرنے کی پابند ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں کورونا سے نمٹنے اور غریب طبقے کو ریلیف دینے کے لئے پیٹ کاٹ کر وسائل دیں گے، عثمان بزدار

واضح رہے کہ ملک بھر میں اب تک کورونا وائرس سے 12 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 15 سے بڑھ گئی ہے۔


متعلقہ خبریں