’لاک ڈاؤن کے باعث کورونا وائرس کے کیسز کا تناسب کم ہوا ہے‘

کورونا وائرس، مردان میں انٹر سٹی ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد

گلگت: ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث کورونا وائرس کے کیسز کا تناسب کم ہوا ہے اور حکومت اس پر عمل درآمد کرانے کے لیے تمام وسل بروئے کار لارہی ہے۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ عوام کو چاہئے وہ حکومت کے ساتھ مزید تعاون کرے۔

مزید پڑھیں: عوام کو گھروں تک محدود رکھنے کیلئے ہر اقدام اٹھایا جائے گا، گورنر پنجاب

انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے کے تعاون سے 3 ٹیسٹنگ سنٹر قائم کر رہے ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں تین ٹراما سنٹرز بھی بنائے جا رہے ہیں۔

ترجمان گلگت بلتستان حکومت کا کہنا تھا کہ گلگت میں پہلا کورونا اسپتال بھی بہت جلد بنے گا، نادار افراد میں مفت راشن کا فارمولہ طے ہوا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ راشن ہر ضلع میں انتظامیہ کی سرپرستی میں تقسیم ہوگا۔


متعلقہ خبریں