ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، فردوس عاشق اعوان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قوم کی خدمت کا موقع ہے ذخیرہ اندوزی کسی صورت بردشت نہیں کی جائے گی۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ عوام کی زندگیوں میں سہولت پیدا کرنے کا مثبت اور روشن کردار ادا کرنا ہے۔ قوم کی خدمت کا موقع ہے، ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کور کمیٹی اجلاس میں اشیائے ضروریہ اور خوراک کی بلاتعطل فراہمی کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ عوام میں شعور اور آگاہی کی بیداری میں پارٹی کے متحرک کردار کی اہمیت پر زور دیا جائے گا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لوگ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہوں، خود کو اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھیں۔ رضاکار فورس کی تشکیل کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا پر قابو پانے کی حکمت عملی اور مؤثر انداز سے آگے بڑھانے پر مشاورت ہو گی جبکہ ملکی معیشت کو منفی اثرات سے بچانے سے متعلق لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں کورونا وائرس، پنجاب حکومت نے کانٹیکٹ ٹریسنگ سسٹم متعارف کرا دیا


متعلقہ خبریں