پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 13 کیسز سامنے آ گئے

پاکستان میں1ہزار سے زائد نئے کیسز اور18 اموات رپورٹ

فائل فوٹو


لاہور: پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 13 کیسز سامنے آ گئے۔

ترجمان محمکہ صحت پنجاب کے مطابق پنجاب میں نئے کیسز سامنے آنے کے بعد صوبے بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 570 ہو گئی۔ پنجاب میں کورونا وائرس کے سے 5 مریض جاں بحق اور 5 صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ڈیرہ غازی خان (ڈی جی خان) سے 207، لاہور سے 119 اور ملتان سے 79 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ گجرات میں 52، رائیونڈ میں 23، جہلم میں 21 اور راولپنڈی میں 19 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

گوجرانوالہ میں 11، فیصل آباد میں 9 اور منڈی بہاوَالدین میں 4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ پنجاب کے اضلاع وہاڑی، سرگودھا، بہاولنگر، میانوالی اور ننکانہ صاحب میں 2،2 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں پاکستان چین کی امداد سے بھرپور فائدہ اٹھائے گا، ڈاکٹر ظفر مرزا

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق نارووال، رحیم یار خان اور اٹک میں بھی کورونا وائرس کا ایک مریض سامنے آ چکا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک 12 افراد ہلاک اور 15 سے زائد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکومت کی جانب سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں