دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے کیمپ، کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان


لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کے کیمپ میں شرکت کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

کیمپ میں شرکت کے لئے منتخب کئے جانے والے ابتدائی 25 کھلاڑیوں میں فواد عالم اور محمد حفیظ شامل ہیں جب کہ نوجوان کھلاڑی فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، راحت علی، محمد عامر اور سعد علی کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ سے متعلق ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کا کیمپ 8 اپریل سے لگایا جائے گا۔

کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کے لئے جگہ کا تعین اور اس کا اعلان کیا جانا باقی ہے۔

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ 11 مئی کو کھیلا جائے گا۔ قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف دو میچز 24 مئی اور یکم جون کو کھیلے گی۔


متعلقہ خبریں