کورونا کے باعث سندھ میں دوسری ہلاکت


کراچی: محکمہ صحت سندھ نے کورونا وائرس سے صوبے میں دوسری ہلاکت کی تصدیق کردی۔

وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو کے مطابق اب تک جاں بحق ہونے والوں دونوں افراد نمونیہ کا بھی شکار تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک شخص کی عمر 83 اور دوسرے کی 70 سال تھی ۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے 13 افراد ہلاک، 1526 متاثر

دوسری جانب ترجمان وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایک صوبے سے دوسرے صوبے جانے والی مسافر ٹریفک پر پابندی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب کی سرحد پر مسافر بسیں اکٹھی ہو رہی ہیں، ان بسوں کو سندھ سے جانے یا داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ سے پنجاب جانے والے مسافر گاڑیوں کو واپس کیا جا رہا ہے۔

ادھر لاک ڈاؤن کے باعث گھر میں موجود افراد لود شیڈنگ سے بھی پریشان ہیں، نارتھ کراچی اور شادمان میں لوڈ شیڈنگ شروع ہوگئی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے لاک ڈاؤن کے دوران بجلی کی ترسیل بحال رکھنے کا حکم دیا تھا۔


متعلقہ خبریں