وبائی امراض، حکومت پنجاب نے سخت قانون جاری کر دیا

ماضی کی حکومتوں نے باتیں بنائیں، ہم نیا لاہور بنا رہے ہیں۔ عثمان بزدار

لاہور: حکومت پنجاب نے وبائی امراض سے تحفظ اور پھیلاؤ کو روکنے کے لیے قانون جاری کر دیا۔

پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں وبائی امراض سے تحفظ اور پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سخت قانون جاری کر دیا جس کے تحت خلاف ورزی کرنے والے پر جرمانے بھی کیے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ یہ ایک مشکل وقت ہے اور ہمیں وقت پر مشکل فیصلے لینا ہوں گے۔ اگر ہم نے بحیثیت قوم اپنی ذمہ داری ادا کی تو یہ مشکل وقت بھی گزر جائے گا۔

جاری کردہ قانون کے مطابق پنجاب میں کسی ایک احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی پر 2 ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ ہو سکے گا جبکہ ایک سے زائد احتیاطی تدایبر کی خلاف ورزی پر 6 ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہو گا۔

پنجاب میں قرنطینہ سینٹر یا اسپتال سے فرار پر 6 ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ ہو گا اور دوبارہ فرار کی کوشش پر 18 ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہو گا۔

پنجاب میں لوگوں پر اپنے بچوں کو اسکول یا اجتماعات میں بھیجنے پر بھی پابندی عائد ہو گی۔

جاں بحق افراد کی میتوں کو سنبھالنے، تدفین اور منتقلی سے متعلق پابندیاں لگانے کا اختیار بھی ہو گا جبکہ قانون کے مطابق پنجاب حکومت کسی بھی طرح کی پابندی کہیں بھی لاگو کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان میں کورونا سے 13 افراد ہلاک، 1526 متاثر

ایمرجنسی حالات اور مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے قانون جاری کیا گیا۔


متعلقہ خبریں