یقین ہے قوم متحد ہو کر کورونا کا مقابلہ کرے گی، وزیراعظم

حکومت غریب افراد کو راشن فراہم کرے گی، وزیر اعظم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یقین ہے قوم متحد ہو کر کورونا کا مقابلہ کرے گی، حکومت کی تمام توجہ غریب اور نادار طبقے پر ہے۔

انہوں نے یہ بات پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کور کمیٹی کے اجلاس کے دوران کہی جس میں کورونا کے پیش نظر مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعظم کو صوبوں میں کورونا سےنمٹنےکے لیے اقدامات اور ایئرپورٹس پرحفاظتی اقدامات سےمتعلق بھی بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک میں اشیائےضروریہ کی بلاتعطل فراہمی کیلئےاقدامات کاجائزہ لیا گیا اور کورونا سے بچاؤ کیلئےعوام میں آگاہی سےمتعلق مشاورت بھی کی گئی۔

اجلاس میں ریلیف پیکج کو مستحق افراد تک پہنچانےکے لیے رضا کار فورس کی حکمت عملی طے کی گئی اور ملک بھر میں پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو خصوصی ٹاسک دینےکا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پارٹی عہدیداروں کوکورونا ریلیف ٹائیگرز پروگرام میں شامل کیا جائےگا۔


متعلقہ خبریں