وزیراعلی پنجاب کا ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کےخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

وزیر اعلیٰ پنجاب کا چنیوٹ کیلئے 10 ارب کے پیکج کا اعلان

فوٹو: فائل


لاہور: وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کےخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نےصوبے میں اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کے لیے بھی اقدامات اٹھانےکاحکم دیتے ہوئے کہا کہ عوام کوآٹےکی مقررہ قیمتوں پردستیابی کو ہر صورت یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں عام آدمی کے مفادات کا پورا تحفظ کریں گے،ذخیرہ اندوزوں اورمنافع خوروں قانون کےتحت بلاتفریق کارروائی کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اشیائےضروریہ مقررکردہ نرخوں پرفراہم کرنے کیلئے انتظامی اختیارات استعمال کیےجائیں،اشیائے ضروریہ کےنرخوں میں ناجائز اضافہ برداشت نہیں کیاجائے گا۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینےکیلئےہر ممکن اقدام اٹھائیں گے یہ ہماری ذمہ داری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پرائس کنٹرول کیلئےکیےجانے والےاقدامات کی خود نگرانی کروں گا اورکسی کو صوبےکےعوام کااستحصال نہیں کرنےدوں گا۔


متعلقہ خبریں