شہباز شریف سیاست اپنے ساتھ قرنطینہ میں لے جائیں، فردوس عاشق

حکومت نے تو ابھی تنخواہ بھی نہیں دی، فردوس اعوان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میاں شہباز شریف کو خبردار کیا ہے کہ  اپنی جان ہتھیلی پررکھ کرلوگوں کاعلاج کرنے والوں پر انگلیاں نہ اٹھائیں۔

انہوں نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی سیاست بھی اپنے ساتھ قرنطینہ میں لے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف عوام کی منتخب حکومت کو کام کرنے دیں۔

کورونا وائرس، شہباز شریف نے ٹیسٹنگ کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کا مطالبہ کر دیا

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں کہا کہ صوبائی حکومتیں مثبت اوردرست فیصلےکررہی ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جن صوبوں میں ہماری حکومت نہیں ہے وہاں بھی ریلیف پیکج دیاجائےگا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ کورونا وائرس پر سیاست کرکے اپنی ڈوبتی سیاسی کشتی بچانا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ گھروں میں بیٹھ کر ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ یہ سیاست کرنے کا وقت نہیں ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر پرسخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف پنجاب کے دس سال وزیراعلیٰ رہے ہیں، اگر انہوں نے ہیلتھ اسٹرکچر مضبوط کیا ہوتا تو علاج کے لیے باہر نہ جانا پڑتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک خاندان پاکستان واپس آنے کو تیارنہیں ہے اور برطانیہ میں اپنے اوربچوں کےعلاج کے لیے کوشاں ہے۔

وزیراعطم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر کورونا کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لیا جاتا ہے۔

عمران خان کا اعلان کردہ انسداد کورونا پیکج خوش آئند قرار

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پوری دنیا کورونا کی لپیٹ میں ہے اور بحران کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ  پاکستان مشکل وقت سے گزررہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کے تعاون کے بغیر وبا سے نہیں نمٹ سکتے ہیں۔ انہوں نے احتیاطی تدابیر کو کورونا سے نمٹنے کا واحد علاج بھی بتایا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اجلاس میں وزیراعظم نے  کورونا وائرس کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن سے مزدورطبقہ سب سےزیادہ متاثرہوا ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ سب سے بڑاچیلنج اشیائے خورد ونوش کی فراہمی ہے تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ملک میں غذائی اجناس کی کوئی قلت نہیں ہے۔

 یقین ہے قوم متحد ہو کر کورونا کا مقابلہ کرے گی، وزیراعظم

حکومتی حکمت عملی کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے کورونا سےنمٹنے کے لیے نوجوانوں کا انتخاب کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم غریبوں کے لیے خوراک کی فراہمی کے منصوبے کا بھی اعلان کریں گے۔

ہم نیوز کے مطابق میڈیا بریفنگ میں انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں راشن کے لیے دس ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 25 لاکھ افراد کوراشن کے لیے امدادی رقم دی جائے گی۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے تسلیم کیا کہ آٹے کی عدم دستیابی کی شکایات موصول ہورہی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیر خوراک آٹے کی دستیابی کو یقینی بنائیں گے۔

کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی تشکیل  کے لیے کام شروع

ہم نیوز کے مطابق انہوں نےکہا کہ اجلاس میں وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ متاثرین کے گھروں تک راشن پہنچایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں