کراچی میں کورونا وائرس کے مزید 33 کیسز سامنے آ گئے

کورونا وائرس، صدی کی خطرناک ترین وبا کا ایک سال مکمل

فوٹو: فائل


شہر قائد کراچی میں کورونا وائرس کے مزید 33 کیسز سامنے آ گئے ہیں جس کے بعد صوبہ سندھ میں اس وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 502 ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 1559 ہوگئی ہے جبکہ مہلک مرض سے اب تک 14 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پنجاب میں 558، سندھ میں 502، خیبر پختونخوا میں 188، بلوچستان میں 138گلگت بلتستان میں 116، اسلام آباد میں 43 جبکہ آزاد کشمیر میں دو کیسز رپورٹ ہوئے۔

وائرس سے پنجاب میں پانچ، خیبرپختونخوا میں چار، سندھ میں دو جبکہ بلوچستان اور گلگت بلتستان میں ایک، ایک شخص جاں بحق ہوا۔

مجموعی کیسز میں سے 28 صحت مند ہوچکے ہیں جبکہ 11 کی حالت نازک ہے۔

مزید پڑھیں: مشتبہ میتوں کو غسل دینے پر ایدھی کا سردخانہ اور غسل سروس بند

دوسری جانب کورونا وائرس کیخلاف ٹائیگر فورس میں رضاکاروں کی رجسٹریشن سٹیزن پورٹل کے ذریعے 31 مارچ کو شروع کی جائے گی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی امور نوجوان عثمان ڈار کو ٹائیگر فورس کے متعلق اہم ذمہ داریاں مل گئی ہیں اور انہوں نے کام شروع کر دیا ہے۔

اس حوالے سے ڈیجیٹل فارم تیار کرلیا گیا ہے جو 31 مارچ کو سٹیزن پورٹل پر اپ لوڈ کردیا جائے گا۔ فارم میں نام ،پتہ، عمر، موبائل نمبر یونین کونسل و ضلع کی تفصیلات شامل ہوں گی۔

ٹائیگرز فورس کے لیے رضاکار وں کی رجسٹریشن 10 اپریل تک مکمل ہوجائے گی اور اس فورس کی تشکیل ہر یونین کونسل میں کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں