بلغاریہ کا خصوصی طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا


اسلام آباد: بلغاریہ کا خصوصی طیارہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گیا ہے۔

چینی حکومت کا خصوصی طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا

ہم نیوز کے مطابق بلغاریہ سے خصوصی طور پر آنے والے طیارے میں پاتلٹ سمیت کیبن کریو کے تین افراد شامل ہیں۔

بلغاریہ سے آنے والا طیارہ اپنے سفارتی عملے کو اسلام آباد سے لے جانے کے لیے آیا ہے۔ سفارتی عملے نے موجودہ صورتحال میں اپنے وطن واپس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 31 ہزار سے تجاوز کر گئی

ہم نیوز کے مطابق عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے عائد پابندیوں کے سبب ایئرپورٹ حکام نے عملے کو طیارے میں ہی قیام کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پاکستان میں متعین امریکی سفارتکاروں کی بھی کچھ تعداد تقریباً ایک ہفتے قبل اپنے اہل خانہ کے ہمراہ واپس وطن روانہ ہوگئی تھی۔

امریکی سفارتخانے کے ترجمان نے اس ضمن میں بتایا تھاکہ 14 مارچ کو امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے رسک پرسمجھنے والےسفارتی عملے اور ان کے اہل خانہ کو وطن واپسی کی اجازت دی تھی۔

کورونا: امریکی سفارتی عملہ اہل خانہ کے ہمراہ وطن روانہ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم امریکی سفارتخانے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ 22مارچ کو  سفارتی عملےکے کچھ اراکین خصوصی پروازسے اپنے وطن واپس روانہ ہوئے ہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ امریکی شہریوں اور ایمرجنسی ویزہ درخواست دینے والوں کو سفارتخانہ سروس فراہم کرتا رہے گا۔


متعلقہ خبریں