کورونا، اقتصادی بدحالی سے دلبرداشتہ ہو کر جرمن وزیر کی خودکشی


برلن: جرمنی کی ریاست ہیسے کے وزیر خزانہ تھومس شیفر نے مبینہ طور پر کورونا وائرس کے باعث اقتصادی بدحالی سے دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کر لی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 54 سالہ شیفر ریلوے ٹریک کے نزدیک مردہ حالت میں پائے گئے جسے بعد ازاں ویزبیڈن پروسیکیوشن آفس نے خودکشی قرار دیا ہے۔

ریاست ہیسے کے وزیراعلی بوفیئر نے کہا ہے کہ ہم حیرت میں مبتلا ہیں اور ہمیں یقین نہیں آ رہا اور اس وقت بے حد غمگین ہیں۔

ہیسے ریاست میں جرمنی کا مالیاتی دارالحکومت فرینکفرٹ ہیس ریاست واقع ہے جہاں بڑے مالیاتی اداروں ڈوشے اور کامرز بینک کے ہیڈ کوارٹر واقع ہیں،یورپین سینٹرل بینک بھی فرینکفرٹ میں ہے۔

تھوماس شیفر کا تعلق چانسلر انگیلا میرکل کی سیاسی جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین ‘سی ڈی یو‘ سے تھا۔ وہ گزشتہ دو دہائیوں سے ریاستی سطح پر کی جانے والی سیاست میں متحرک تھے اور تقریباﹰ دس برسوں سے صوبائی وزیر خزانہ تھے۔


متعلقہ خبریں