کورونا: بلوچستان میں تین نئے کیسز کے بعد تعداد 141 ہوگئی

کوئٹہ میں اسمنگلی روڈ پر دھماکہ، 7افراد زخمی

فوٹو: فائل


کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں کورونا وئرس سے متاثرہ تین مزید کیسز سامنے آگئے ہیں جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 141 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس، شہباز شریف نے ٹیسٹنگ کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کا مطالبہ کر دیا

پاکستان میں کچھ دیر قبل کورونا وائرس سے متاثرہ کیسز کی تعداد 1571 تھی۔ دستیاب اعداد و شمار کے حوالے سے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے بتایا تھا کہ مہلک مرض میں مبتلا ہو کر 14 افراد جان کی بازی ہار چکے تھے۔

کورونا، اقتصادی بدحالی سے دلبرداشتہ ہو کر جرمن وزیر کی خودکشی

ہم نیوز نے کچھ دیر قبل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا تھا کہ پنجاب میں 558، سندھ میں 502، خیبر پختونخوا میں 188، بلوچستان میں 138 (لیکن اب یہ تعداد بڑھ کر 141 ہوگئی ہے)، گلگت بلتستان میں 140، اسلام آباد میں 43 جب کہ آزاد کشمیر میں دو تھی۔

عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے پنجاب میں پانچ، خیبرپختونخوا میں چار، سندھ میں دو جب کہ بلوچستان اور گلگت بلتستان میں ایک، ایک شخص اپنی جان کی بازی ہارا تھا۔

شہباز شریف سیاست اپنے ساتھ قرنطینہ میں لے جائیں، فردوس عاشق

اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کے مجموعی کیسز میں سے 28 صحت مند ہوچکے ہیں جب کہ گیارہ مریضوں کی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔


متعلقہ خبریں