یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا کارنامہ: حفاظتی لباس تیار کرلیا


اسلام آباد: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی لباس تیار کرلیا ہے۔

گلگت بلتستان، کورونا کے مریضوں کی تیمارداری کرنے والا ملازم وفات پا گیا

ہم نیوز کے مطابق یونیوسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی جانب سے تیار کردہ حفاظتی لباس کورونا وائرس کے خلاف عملی جنگ میں حصہ لینے والے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو مفت فراہم کیا جائے گا۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے اسی ضمن میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے حفاظتی کٹ عالمی ادارہ صحت کی ہدایت کے مطابق تیار کی گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ حفاظتی کٹ منگل کے دن یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں موجود ہوں گی۔

 یقین ہے قوم متحد ہو کر کورونا کا مقابلہ کرے گی، وزیراعظم

کورونا وائرس کے خلاف لڑی جانے والی جنگ میں جہاں متعدد افراد راشن، ماسک اور سنیٹائزرز سمیت دیگر اشیا لوگوں میں تقسیم کرکے اپنا حصہ ڈال رہے ہیں تو وہیں ملک کے ممتاز فیشن ڈایزائنر عاصم جوفا نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراعلان کیا ہے کہ وہ جاری جنگ میں فرنٹ لائن پر کردار ادا کرنے والے ڈاکٹروں اورپیرا میڈیکل اسٹاف کے لیے حفاظتی لباس مفت میں تیار کرکے کارخیر میں حصہ لینے کے خواہش مند ہیں۔

 یقین ہے قوم متحد ہو کر کورونا کا مقابلہ کرے گی، وزیراعظم

فیشن ڈیزائنر عاصم جوفا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن میڈیکل ورکرز کے لیے حفاظتی لباس بنا کر مفت دینے کا اعلان کیا ہے۔


عاصم جوفا نے کہا ہے کہ انہیں صرف لوگوں کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں حکام بالا سے اس سلسلے میں کام کرنے کی اجازت بھی طلب کی ہے۔

 

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے دو دن قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں ملک کی جامعات (یونیورسٹیز) سے کہا تھا کہ پوری دنیا کی جامعات کی طرح وہ بھی اپنا کردار ادا کریں۔

ہماری مدد دیہاڑی دار طبقے کا درد کم کر سکتی ہے، آئیں ہم درد بنیں

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جس طرح دنیا بھر کی جامعات اپنی ریسرچ سے حکومتوں کی رہنمائی کرتی ہیں بالکل اسی طرح پاکستان کی جامعات بھی کریں۔


متعلقہ خبریں