کورونا، کے پی میں ایک اور مریض چل بسا

پاکستان میں کورونا سے مزید 44 افراد جاں بحق

فائل فوٹو


پشاور: خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس سے ایک اور مریض جاں بحق ہو گیا جس کے بعد صوبے میں وبائی مرض سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔

مشیر اطلاعات کے پی اجمل وزیر کے مطابق جاں بحق ہونے والے 78 سالہ مریض کا تعلق ایبٹ آباد سے تھا۔

انہوں نے بتایا کہ  انتظامیہ کی جانب سے جاں بحق ہونے والے مریض کا علاقہ سیل کردیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید چار نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں جس کے بعد کیسز کی کل تعداد 192 تک پہنچ گئی ہے۔


متعلقہ خبریں