کورونا: چھیپا کے میت سرد خانے بند

کورونا: چھیپا کے میت سرد خانے بند

کراچی: چھیپا ویلفیئر نے کراچی سمیت پورے ملک میں قائم اپنے میت سرد خانے بند کردیے ہیں۔

کورونا، ایدھی سردخانے، میت غسل خانے عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق میت سرد خانے غیر معینہ مدت کے لیے بند کیے گئے ہیں۔ چھیپا ویلفیئر نے عوام الناس سے کہا ہے کہ میتوں کے غسل و کفن کی فراہم کی جانے والی خدمات بھی غیر معینہ مدت کے لیے بند کردی گئی ہیں۔

چھیپا ویلفیئر کی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ میتوں کو سرد خانے لے کر نہ آئیں۔

حادثے سے بڑا سانحہ:موہن کی میت موٹرسائیکل پر لے جانے والے باپ اور چچا چل بسے

ہم نیوز نے ترجمان چھیپا ویلفیئر کے حوالے سے بتایا ہے کہ میتوں سے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے پھیلنے کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے عارضی طور پر یہ اقدام غیر معینہ مدت کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر پہلے ایدھی فاوَنڈیشن نے کراچی سمیت ملک بھر میں قائم اپنے سرد خانے اور میت غسل کی خدمات کو عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ایدھی فاؤندیشن کی انتظامیہ نے عوام الناس سے کہا تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سرد خانے اور میت غسل خانے کی خدمات عارضی طور پر بند کی جارہی ہیں۔

2019: 375 نومولود ایدھی قبرستان میں سپرد خاک

ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن نے عوام الناس سے اپیل کی تھی کہ وہ سرد خانے اور میت غسل خانے کی بندش کے فیصلے پر تعاون کریں۔


متعلقہ خبریں