مقبوضہ کشمیر: پاکستان کا بھارت سے قیدیوں کی رہائی اور پابندیاں ہٹانےکامطالبہ


اسلام آباد: پاکستان نے بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں قیدیوں کی رہائی اور پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہےکہ پاکستان کو مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی جانب سے پابندیوں پر تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے بڑھتے کیسزاور 2 ہلاکتوں کے باوجود ہزاروں کشمیری قید ہیں، قیدوں کو نامعلوم مقامات پران کے لواحقین سے دور رکھا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حریت رہنماؤں کو نظربند اور بعض کوجیلوں میں قید کیا ہوا ہے، حریت رہنما یاسین ملک اورآسیہ اندرابی کوجھوٹےمقدمات میں قید کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ 5 اگست 2019 سےمقبوضہ کشمیرمیں اسکولز،کالجز بند ہیں، انٹرنیٹ کی بندش سےطلبہ آن لائن تعلیم بھی حاصل نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کشمیریوں کی زندگیاں اجیرن کررہی ہے،عالمی برادری مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر توجہ دے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت حریت رہنماؤں اورکشمیریوں کی رہائی یقینی بنائے، پاکستان کشمیریوں کےحق خودارادیت کی حمایت جاری رکھےگا۔


متعلقہ خبریں