پنجاب: کورونا کے باعث 68 سالہ خاتون دم توڑ گئی


لاہور: پنجاب میں کورونا وائرس کے باعث 68 سالہ خاتون دم توڑ گئی ہیں جس کے بعد صوبہ بھر میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے بتایا ہے کہ خاتون سعودی عرب سے واپس آئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے 593 مریض زیر علاج ہیں۔


متعلقہ خبریں