پی پی پنجاب: اے پی سی بلانے کا فیصلہ

پی پی پنجاب: اے پی سی بلانے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب نے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اے پی سی ویڈیو لنک پرمنعقد کی جائے گی۔

لاہور: آٹے کا بحران، پنجاب اسمبلی میں حسن مرتضیٰ کی تادم مرگ بھوک ہڑتال

ہم نیوز کے مطابق پی پی پنجاب نے صوبائی اسمبلی میں اپنے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ کو فوکل پرسن نامزد کیا ہے۔

حسن مرتضیٰ نے اے پی سی بلانے کے لیے باضابطہ طور پر تمام سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا آغاز کردیا ہے۔

ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے حسن مرتضیٰ نے کہا کہ ن لیگ اور ق لیگ سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کرر ہے ہیں۔

قمرالزماں کائرہ نے وزیراعظم اور ان کی ٹیم سے بات نہ کرنے کی تجویز دے دی

حسن مرتضیٰ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اے پی سی کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے بھی رابطہ کررہے ہیں۔

پی پی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے واضح طور پرکہا کہ کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے اٹھائے جانے والے حکومتی اقدامات میں ساتھ دیں گے۔

پی پی پی جنوبی پنجاب کے صدر مولانا کا استقبال نہیں کریں گے

ہم نیوز کے مطابق اس ضمن میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر آگے بڑھ رہی ہے۔


متعلقہ خبریں