کورونا: دنیا بھر میں جاں بحق افراد کی تعداد33 ہزار 577 ہو گئی

کراچی: ملیر میں 44 گھروں کے اطراف اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

اسلام آباد: دنیا بھر میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد سات لاکھ 12 ہزار 167 ہوگئی ہے۔

کورونا: چھیپا کے میت سرد خانے بند

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا وائرس سے اب تک 33 ہزار 577 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ ایک لاکھ 50 ہزار829 افراد نے اپنی مضبوط قوت ارادی اور طاقتور مدافعتی نظام کی بدولت اس مہلک مرض کو شکست دے دی ہے۔

گلگت بلتستان، کورونا کے مریضوں کی تیمارداری کرنے والا ملازم وفات پا گیا

دستیاب اعداد و شمار کےمطابق امریکہ میں دو ہزار391 افراد کی اموات ہوچکی ہے جب کہ اٹلی میں دس ہزار779 افراد نے موت کا ذائقہ چکھا ہے۔

کورونا وائرس نے اسپین میں چھ ہزار 606، چین میں 3300، ایران میں دو ہزار 640، فرانس میں دو ہزار 606، برطانیہ میں 1228 اور نیدر لینڈ میں 771 افراد کے جنازے اٹھوائے ہیں۔

کورونا، اقتصادی بدحالی سے دلبرداشتہ ہو کر جرمن وزیر کی خودکشی

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کی لپیٹ میں آکر جرمنی میں 490، سوئٹزرلینڈ میں 300 اور جنوبی کوریا میں 152 افراد نے اپنی جانوں کی بازیاں ہاری ہیں۔


متعلقہ خبریں