بہت جلد کورونا وائرس پر قابو پالیں گے، امریکی صدر

بہت جلد کورونا وائرس پر قابو پالیں گے، امریکی صدر

فوٹو: فائل


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بہت جلد کورونا وائرس پر قابو پالیں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا ٹاسک فورس کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد کورونا وائرس پر قابو پالیں گے، پہلے آپ سن رہے تھے کہ 22 لاکھ لوگ مر جائیں گے لیکن اب یہ نمبرز بہت کم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ زندگی واپس لوٹ آئے اس سب کے لیے بہت محنت کر رہے ہیں۔ کورونا وائرس کے حوالے سے طبی گائیڈ لائنز کو 30 اپریل تک بڑھائیں گے۔

میڈیا بریفنگ کے دوران امریکی صدر ایک بار پھر صحافی سے الجھ پڑے وہ خاتون صحافی کو سوال کرنے سے مسلسل ٹوکتے رہے اور امریکی صدر نے خاتون صحافی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کا میڈیا پر اعتماد نہیں رہا۔ آپ لوگ کچھ مثبت کام کیوں نہیں کرتے ؟

یہ بھی پڑھیں کورونا: ایران میں 21.3 ارب یورو کے ریلیف پیکج کا اعلان

امریکی صدر نے خاتون صحافی کو کہا کہ میں آپ سے کہتا ہوں اچھا بنیں اور دھمکی نہ دیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 34 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 7 لاکھ 22 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 2 ہزار 484 تک پہنچ گئی ہے۔


متعلقہ خبریں