پہلی سے آٹھویں جماعت کے طلبا کیلئے آن لائن کلاسوں کا فیصلہ

پہلی سے آٹھویں جماعت کے طلبا کیلئے آن لائن کلاسوں کا فیصلہ

فوٹو: فائل


لاہور: پنجاب حکومت نے پہلی سے آٹھویں جماعت کے طلباء کے لیے سائنس اور ریاضی کے مضامین کی آن لائن کلاسوں کا فیصلہ کر لیا۔

لاک ڈاؤن کے باعث تعلیمی نقصان کے ازالے اور انتظامی امور کے جائزے کے لیے چیف سیکرٹری پنجاب اعظم سلیمان خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جماعت نہم اور دہم کے تمام مضامین کے لیکچرز آن لائن ہوں گے جنہیں کیبل ٹی وی پر بھی نشر کیا جائے گا۔

پہلی سے آٹھویں جماعت کے طلباء کو امتحانات کے بغیر چھٹیوں کے کام میں کارکردگی کی بنیاد پر اگلی کلاس میں ترقی دینے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔

تبلیغی اجتماع کے تمام ملکی و غیر ملکی شرکاء کی اسکرینگ کا فیصلہ کیا گیا جبکہ تبلیغی اجتماع کے شرکاء کو انہی اضلاع میں رکھنے کی ہدایت دی گئی جہاں وہ موجود ہیں اور اسکریننگ کے بعد جن افراد میں کورونا وائرس کی علامات پائی جائیں گی انہیں قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

سینئر رکن بورڈ آف ریونیو نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تمام اضلاع میں اسپتالوں کے لیے پرسنل پروٹیکشن اکویپمنٹ بھجوا دیا گیا ہے۔ سامان میں 38 ہزار 500 سرجیکل ماسک، 5 ہزار 750 این 95 ماسک، 14 ہزار 600 گاؤن، 36 ہزار 500 دستانے اور 12 ہزار 900 گلوز شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد1550 سے تجاوز کرگئی، 14 افراد جاں بحق

چیف سیکرٹری پنجاب نے ہر ضلع کی ڈیمانڈ کے مطابق پرسنل پروٹیکشن اکویپمنٹ کی فراہمی بلا تعطل جاری رکھنے کی ہدایت کی۔


متعلقہ خبریں